ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کانگریس سب سے زیادہ دھوکے باز پارٹی: اکھلیش یادو

کانگریس سب سے زیادہ دھوکے باز پارٹی: اکھلیش یادو

Fri, 19 Apr 2019 22:40:12  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ:19 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اسے سب سے زیادہ دھوکے باز پارٹی قرار دیا اور الزام لگایا کہ کانگریس نے ان کے اور باپ ملائم سنگھ یادو کے خلاف سی بی آئی کا غلط استعمال کیا۔اکھلیش نے یہاں پارٹی کے دفتر پر نامہ نگاروں سے کہاکہ وہ کانگریس ہی ہیں، جس نے مجھے اور نیتا جی(ملائم) کے خلاف سی بی آئی کا غلط استعمال کیا، مجھے کسی سے کوئی ڈر نہیں ہے،جس شخص نے میرے خلاف مفاد عامہ کی عرضی دائرکی، وہ کانگریسی ہے اور لکھنؤ میں کانگریس امیدوار کی نامزدگی کے وقت موجود تھا۔اکھلیش سے کانگریس صدر راہل گاندھی کے بدایوں میں جمعرات کو دیئے گئے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تھا، جس میں انہوں نے ایس پی۔بی ایس پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے خوفزدہ ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے اقتدار کے وقت ریاست کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔راہل نے کہا تھا کہ ایس پی اور بی ایس پی کے لیڈر مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بول سکتے کیونکہ وہ مودی سے ڈرتے ہیں،ہم کھلا بولتے ہیں، اگر نریندر مودی چور ہیں تو کانگریس اور راہل گاندھی یہ بات ہر اجلاس میں کھل کر کہے گی۔ایس پی۔بی ایس پی اور بی جے پی نے اتر پردیش کا کافی زیادہ نقصان کیا ہے۔اکھلیش یادونے کہا کہ جس شخص نے ان کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی، اس نے بی جے پی سے بھی ہاتھ ملایا۔اکھلیش یادو نے کہاکہ کانگریس جواب دے کہ کیا یہ شخص نامزدگی میں موجود تھا یا نہیں۔بی جے پی کی بھوپال سے امیدوار پرگیہ ٹھاکر کے ممبئی حملے کے شہید کے بارے میں دیئے بیان پر پوچھے جانے پر اکھلیش نے کہاکہ آپ دیکھئے کہ بی جے پی کیا پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہے،وہ اس طرح کے امیدوار دے رہی ہے۔پریس کانفرنس کے دوران مچھلی شہر سے بی جے پی کے ایم پی رام کردار نشاد ایس پی میں شامل ہوئے۔حال ہی میں ایس پی چھوڑ بی جے پی کا دامن تھامنے والے امریندر نشاد اور ان کی ماں راجمتی نشاد دوبارہ ایس پی میں شامل ہوئے۔


Share: